پاکستانی اتھلیٹ سمیع اللہ بھی چین میں پھنس گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے علاقہ جمرود سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اتھلیٹ سمیع اللہ کرونا وائرس وباء کے باعث چین میں پھنس گئے۔سمیع اللہ سرکاری اخراجات پر 2 ماہ کی ٹریننگ پر چین گئے تھے، انٹرنیشنل اتھلیٹ نے ساؤتھ ایشین گیمز میں 100 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ان کو سرکاری اخراجات پر ٹریننگ کیلئے چین بھیجا گیا تھا تاکہ وہ اولمپکس کیلئے تیاری کر سکیں تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے ان کی واپسی بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...