باکسنگ فیڈریشن اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے درمیان معاہدہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں باکسنگ کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے اور مستقبل میں اولمپکس جیسے میگا ایونٹس میں میڈل کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے درمیان باکسنگ لیگ پاکستان کے انعقاد کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور تھے۔ اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود، پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سعید نعمان شاہ، پی او اے صدر سید عارف حسن، چوہدری یعقوب، سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ سمیت مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کے عہدیداران اور انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے باکسرز اور آفیشلز بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باکسنگ لیگ پاکستان کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لیگ ملک میں باکسنگ کے کھیل کی ترقی کا سبب بنے گی۔ لیگ سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے باکسرز ملیں گے۔لیگ کی لانچنگ پر پاکستان باکسنگ فیڈریش اور لیگ انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔امید ہے کہ باکسنگ لیگ کے انعقاد سے ملک میں پروفیشنل لیگ کو فروغ ملے گا۔ اور میںباکسنگ لیگ پاکستان کی کامیابی کیلئے دعاگوہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...