پوری وادی کشمیر بند ہے اور کشمیری رہنما قیدہیں: شتروگھن سنہا

بھارتی اداکار اورسابق وزیر شتروگھن سنہا نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے متعلق مودی حکومت کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی بند ہے اور کشمیری رہنما قیدہیں۔

 اپنے ایک ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام بدستور معطل ہے ،کسی سیاح کومقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں اور بھارتی سیاستدان بھی وہاں نہیں جاسکتے۔

سابق بھارتی وزیر نے کہا کہ حکومت نے یورپی یونین کے مخصوص نمائندوں کو دورہ کرایا تاکہ مقبوضہ وادی میں اپنے غیرقانونی اقدامات کو تحفظ فراہم کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے کیونکہ متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث اور تنقید کی جارہی ہے جہاں 750 میں سے 651 نمائندوں نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

 شترو گھن سنہا نے کہا کہ دنیا میں بھوک اور افلاس کے حوالے سے گزشتہ سال کےاعدادوشمار کے مطابق بھارت 117 نمبر سے 102 نمبر پر آگیا ہے جبکہ جمہوریت کے انڈیکس میں ابتدائی پچاس ممالک میں بھی اس کا نام شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت نظام ایک سویلین اور دوفوجی کے اصول پر چلایا جارہا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن