واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنز اور وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر برائے امور مشرق وسطیٰ نے اسرائیل اور متعدد عرب ملکوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدوں میں اہم کردار ادا کیا۔انہی خدمات کے اعتراف میں جیرڈ کشنر اور ان کے معاون آوی بیرکوٹیز کو اتوار کے روز امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ کشنر اور آوی کو ہاروڈ یونیورسٹی کی فکیلٹی آف لاء کے فارغ التحصیل مشہور امریکی وکیل آن ڈرشوویٹز نے امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔