سکھر(آئی این پی+بیورو رپورٹ) سکھرکی احتساب عدالت میں خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ، نادرا نمائندون کے بیانات ریکارڈ، سماعت چار فروری تک ملتوی ، خورشید شاہ کو ہسپتال سے ایمبولینس میں عدالت لایا گیا ، عدالت کے باہرجیالوں کی جانب سے خورشید شاہ کے صدقے کیلئے بکرا قربان کیا گیا ۔ صوبائی وزیر اویس شاہ و دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت سے مناظرہ کرنے کیلئے تیارہیں مگر حکومت اس کیلئے تیار نہیں ، اگر حکومت مناظرہ کرے تو ہرچیز عوام کیسامنے آجائے گی۔