دبئی (نوائے وقت رپورٹ) نیب اور براڈ شیٹ معاہدے کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے نجی ٹی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان کو ضرورت ہو تو میں براڈ شیٹ کمشن میں پیش ہو جاؤں گا۔ نیب اور براڈ شیٹ معاہدہ اتفاق رائے سے ہوا جس پر سب نے دستخط کئے۔ نیب کو براڈ شیٹ معاہدے کے متعلق جواب دینا چاہئے۔