احتجاجی تحریک مودی پر بھاری: بھارتی کسانوں نے فوجی بیٹوں کو واپس بلانے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کسانوں کی احتجاجی تحریک مودی پر بھاری پڑی گئی۔ اوچھے ہتھکنڈے الٹے پڑنے لگے۔ کاشتکاروں نے اپنے فوجی بیٹوں کو واپس بلانے اور دلی احتجاج میں بھیجنے کی دھمکی دیدی۔ مودی حکومت نے آزادی اظہار پر قابو کی کوششیں شروع کر دیں۔ کسان احتجاج کی رپورٹنگ پر صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کر دیئے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں مقدمات درج ہوئے۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس کلب اور دیگر گروپوں نے اقدام کی مذمت کی ہے۔ٹویٹر نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے مودی سرکاری پر تنقید کرنے والوں کے اکاؤنٹ بند کرنا شروع کر دیئے۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کا آفیشل اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔ ٹویٹر نے وضاحت کی ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کے کہنے پر ایکشن لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...