کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایک اورفضائی میزبان ٹورنٹوپہنچنے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ، زاہدہ بلوچ نامی ایئرہوسٹس پی آئی اے کی پرواز پی کے797 پرتعینات تھی اور پرواز پی کے797 کراچی سے 29جنوری کو ٹورنٹوروانہ ہوئی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازکی 31جنوری کو وطن واپسی پر زاہدہ نامی فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم ہوا، فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیاگیا، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں ، واپسی پرایک بندے کی کمی پرکینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔