اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی31جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔ استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم کو پتہ چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے۔ اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے اپوزیشن کے ہر قول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔