اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے منصب سنبھالنے کے بعد ان کا وزن دو سو پاؤنڈ تک بڑھ گیا ہے۔ عوام سے براہ راست فون پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کو اس وقت دل چسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کالر نے پوچھا کہ آپ اپنی تندرستی کا راز بتائیں اور آپ اتنا فٹ کیسے رہتے ہیں۔ اس سوال پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کچھ دن پہلے وزن کم کرنے والی مشین لے آئی تھیں جس پر وزن کیا۔ ماضی میں میرا وزن کبھی ایک سو اسی پچاسی پاؤنڈ سے نہیں بڑھا لیکن اب میرا وزن 200 پاؤنڈ (تقریباً 90) سے بڑھ چکا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بہت زیادہ ورزش کیا کرتے تھے لیکن وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد روزانہ 8 دس گھنٹے بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے اور زیادہ بیٹھ کر کام کرنے اور کم ورزش کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔
ورزش کم کرنے کے باعث وزن بڑھا، بشریٰ بی بی چند روز قبل مشین لیکر آئیں: وزیراعظم
Feb 02, 2021