سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس،گھریلو تشد د کی روک تھام، زینب الرٹ ترمیمی بل ودیگرپر غور

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر شیر ی رحمان کی طرف سے متعارف کرائے گئے گھریلو تشد د کی روک تھام اور تحفظ بل 2020، سینیٹر سراج الحق کی طرف سے زینب الرٹ ترمیمی بل 2020، کوئٹہ جوائنٹ اور اسٹیشن روڈ پر مختلف منصوبوں میں ریلوے اراضی پر پہلے سے تعمیر دوکانوں کے نیلام عام کا ایجنڈا زیر غور آیا۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز، شیری رحمان، عائشہ رضا فاروق، عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، سرفراز احمد بگٹی اور پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کے علاوہ وزارت انسانی حقوق اور وزارت ریلوے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن