چیک فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج 

Feb 02, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیک فراڈ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جس پرپولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سےگرفتار کر لیا ،پیر کوجسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے ملزم احمد صابر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر ایک کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام ہے ، جس پر عدالت نے ملزم صابر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔

مزیدخبریں