ملتان (کرائم رپورٹر) شہری کے گھر کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پیپلز کالونی کے رہائشی محمد رمضان کے گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم وجوہات کی بناپر اچانک آگ لگ گئی، آگ کی وجہ سے بالائی منزل میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا گیا، متاثرہ مالک کے مطابق آگ کی وجہ سے تیس ہزار مالیت کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے تاہم پولیس نے واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔
پیپلز کالونی میں شہری کے گھر کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی
Feb 02, 2021