ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے ساتھ بغض رکھا، شبیرقریشی

کوٹ ادو (خبر نگار) وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے ساتھ بغض رکھا،پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو خصوصی فنڈز دے کر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا،پی ٹی آئی کا جوتبدیلی کا منشور تھا، عنقریب آپ کو بدلا ہوا پاکستان نظر آئے گا، جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کے لئے سیکرٹریٹ بنا دیا گیا ہے،جنوبی پنجاب کا فنڈ کا تیسراحصہ بھی الگ کر دیا گیا،ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کی ساڑھے 13کروڑ آبادی کے لیے پاسپورٹ آفس ضروری تھا، تحصیل سطح پر پاسپورٹ آفس کی منظوری دینے پر وہ وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل کوٹ ادو کی شہریوں کے لیے بننے والے ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک طاہرمحمود پتل،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا اورنگزیب اشرف،پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری روف الرحمن، سابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق احمد قریشی، سابق ناظم میاں وسیم اعجاز قریشی، میاں احسن علی قریشی، پیر ماجد گیلانی،سابق ناظم رائے عابد حسین پرہاڑ،سابق ایڈمنسٹریٹر وسابق ناظم چوہدری محمد عارف ندیم،رائے ثاقب پرہاڑ،ذیشان نیازی،محکمہ پاسپورٹ کے زونل منیجر شاہد اقبال سمیت دیگر عملہ پی ٹی آئی کے ورکرز واہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی کوبہت بڑی ریلی کی صورت میں پاسپورٹ آفس لایا گیا راستہ میں ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

ای پیپر دی نیشن