کمیونٹی پولیسنگ کیساتھ شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس امن کے قیام،جرائم کی بیخ کنی اور کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق خدمت مراکز ست مجموعی طور پر 02 ہزار 110 شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکٹ جاری کئے گئے۔پولیس خدمت مراکز سے 02 ہزار 442  شہریوں کی جنرل ویرفیکشن عمل میں لائی گئی، 213 کرایہ داری کا اندراج کیا گیا،193 مختلف اقسام کی گمشدگی روپوٹس درج کی گئیں،144 شہریوں کو ایف آئی آرز کی نقول فراہم کیں گئیں،13126 شہریوں کو لرنر پرمٹ جاری کئے گئے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ اب بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...