لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو پیشہ ورانہ طور پر مزید مضبوط اورفعال فورس بنانے میں سپر وائزری افسران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے لہذا نوجوان افسران ہائی پروفیشنل اسٹینڈرڈ کو فالو کرتے ہوئے عوامی خدمت اور جدید کمیونٹی پولیسنگ کا اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سینتالیسویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء صوبہ بھر کی پولیس نے گذشتہ دوروز کے دوران غیر قانونی رہائشی اسکیموں، لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،میونسپل کارپوریشنز اور دیگر سرکاری اداروں کے ریفرنسز پر 856ایف آئی آرز درج کی ہیں۔
پولیس فورس کو فعال بنانے میں سپروائزری افسروں کا کلیدی کردار ہے:آئی جی
Feb 02, 2021