لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 137.09 پوائنٹس کا مندا رہا۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 46248 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.3 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 37 کروڑ 56 لاکھ 86 ہزار 85شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو پندرہ ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔