لاہور ( پ ر)مینار پاکستان لاہور پر پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل سٹیٹ مارکیٹ گرانا ڈاٹ کام کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گرانا ڈاٹ کام کی آئن لائن سروسز کو سراہا۔ تقریب میں لائٹ شو کے مختلف رنگ دیکھنے میں آئے جس نے مینار پاکستان کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرانا ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر کا کہنا تھا گرانا ڈاٹ کام رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں ایک انقلاب برپا کر دے گی۔تقریب میں لائٹ شو کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس سے تقریب پر رونق ہو گئی۔