بورے والا( تحصیل رپورٹر ) بار ایسوسی ایشن کا ایگزیکٹو کمیٹی کا مذمتی اجلاس زیر صدارت سلما ن یو سف گھمن ہوا۔ صدر بار ایسوی ایشن سلمان یو سف گھمن اور جنرل سیکرٹری رمیض احمد بیٹو سمیت دیگر شرکاء نے متفقہ طور پرجا ری کیے گئے نوٹس میں کہا کہ فرانسیسی سفیر کی پاکستان میں موجود گی حکومت پا کستان کی بد نیتی کو ظاہر کر تی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے۔