سنگت ڈویلپمنٹ اور پنجاب یونیورسٹی میں خواتین کیلئے کام کی جگہوں پر سازگار ماحول کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

لیاقت پور(نمائندہ نوائے وقت)سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پنجاب یونیورسٹی خواتین کے لئے کام کی جگہوں پر سازگار ماحول کے فروغ میں تعاون کریں گے اس سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (ایس ڈی ایف) پاکستان اسٹڈی سنٹر، پنجاب یونیورسٹی لاہور کی اکیڈمک اور غیر تعلیمی فیکلٹی کو ان کے مقامات پر خواتین کارکنوں کے حقوق بارے صلاحیت پیدا کرنے کی تربیت فراہم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن