انسپکٹر غلام محی الدین عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر غلام محی الدین عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے وہ ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی جس میںآئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن ، پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی آئی جی اسلام آ باد نے جسد خاکی کو کندھا دیا اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مر حوم کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں روانہ کیا گیا جہاں ان کی تدفین کی جا ئے گی۔

ای پیپر دی نیشن