پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ، ڈاکٹرجمال ناصر

راولپنڈی(کلچرل رپورٹر ))صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ،چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ومعروف سماجی شخصیت ڈاکٹرجمال ناصرنے کہا ہے کہ مظلوم کشمیر یوں کی حق خودارادیت کے لیے طویل اورلازوال جدوجہدایک دن ضروررنگ لائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام’’ یوم یکجہتی کشمیر‘‘کے سلسلے میںمنعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ناہید منظور اورڈائریکٹر وقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔یہ نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ڈاکٹرجمال ناصرنے کہا کہ کئی برس سے بھارتی ظلم وستم کے باوجود مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدکو ختم نہیں کیا جا سکا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے جب تک ان کوحق خودارادیت نہیں مل جاتا۔

ای پیپر دی نیشن