اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ملک بھر میںجی ایس ایم ایمپلی فائر اور بوسٹرز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے واضح کیاہے کہ قانون کے تحت جی ایس ایم سپیکٹرم صرف لائسنس یافتہ کمپنیز کوہی استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ جی ایس ایم ایمپلی فائر اور سگنل بوسٹرز کی بغیرلائسنس فروخت پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے کے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6آن لائن سٹورز کو قانونی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے)کی جانب سے ملک بھر میںجی ایس ایم ایمپلی فائر اورسگنل بوسٹرز کی بغیرلائسنس فروخت کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے واضح کیاگیاہے کہ بوسٹرز کی غیرقانونی اور بغیر لائسنس فروخت پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد