بستی ملوک: کھیل کے میدان نہ ہونے سے نوجوان کھلاڑی بے راہ روی کا شکارہونے لگے

بستی ملوک (خبر نگار)شرجیل بابر چوہان کبڈی پلیئر نے کہا کہ بستی ملوک میں نوجوانوں اور مقامی کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس گراؤنڈ نا ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے کھلاڑیوں کو اپنی پریکٹس کرنے کیلئے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔میاں شیراز اکبر سماجی و سیاسی یوتھ لیڈر نے کہا کہ اس کے علاوہ بزرگ افراد و خواتین و بچوں کیلئے کوئی فیملی پارک بھی موجود نہیں ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی سی  ملتان و موجودہ حکومتی عہداران بستی ملوک کیلئے سپورٹس گراؤنڈ اور فیملی پارک کا اعلان کریں ۔

ای پیپر دی نیشن