لاہور (یواین پی) کراچی میں نجی باکسنگ کلب میں مقابلے کے دوران باکسر کی ہلاکت پر سابق عالمی چیمپئن عامر خان کا بھی رد عمل سامنے آگیا۔ 33 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ اس مقابلے کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وفات پانے والے باکسر اسلم کے حریف کا وزن ان سے کہیں زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے کے منتظمین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باکسنگ مقابلوں کے وقت میڈیکل ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود ہو۔واضح رہے کہ قومی سطح کے باکسر محمد اسلم خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین کلب میں مقابلے کے دوران سر پر پنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
کراچی میں باکسر کی ہلاکت عامر خان کا ردِعمل سامنے آگیا
Feb 02, 2021