تین بھائیوں سمیت 8 افراد کی عدم بازیابی پر متعلقہ حکام کو نوٹس

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں تین سگے بھائیوں سمیت 8 لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ،لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 24 فروری کو جواب طلب کرلیا ،عدالت نے لاپتہ شہریوں کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا،، عدالت نے پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے مارڈرن ڈیوائسز استعمال کی جائیں،لاپتہ ہونے والے شہری کسی جرم میں مطلوب تھے تو بھی فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیے جائیں، درخواست گزارکاکہناتھاکہ تین بھائی وقاص ایوب، عباس ایوب اور طاہر ایوب کو پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن سے حراست میں لینے کے بعد لاپتا کردیا گیا،زرین ستی ایڈووکیٹ کے مطابق سلیم، عنایت اور چاند 26 جنوری سے ملیر سٹی کے علاقے سے لاپتہ ہیںجبکہ مکیش کمار، علی بشیر 17 جنوری سے لاپتا ہیں، بازیاب کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن