کراچی، 900 رفاعی پلاٹوں پر قبضہ ،عدالت نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا

Feb 02, 2021

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں مشرف کالونی میں بڑے پیمانے پر900 رفاعی پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ و دیگر حکام سے بھی جواب طلب کرلیاہے درخواست گزارعلاقہ مکینوں کاکہناتھاکہ مشرف کالونی میں کوئی رفاعی پلاٹ نہیں چھوڑا گیا، کھیل کے میدان، اسکولز، اسپتالوں کے پلاٹس فروخت کردیئے گئے، چائنہ کٹنگ میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ حکام ملوث ہیں، 900 رفاعی پلاٹس کی قیمت اربوں روپے بنتی ہے ،رفاعی پلاٹس پر قبضوں سے کھیل کی سرگرمیاں ختم ہو گئیں تمام رفاعی پلاٹس پ قبضے فوری ختم کرائے جائیں ،درخواست میں سیکرٹری بلدیات ،چیف سیکرٹری، ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ اور ڈی آئی جی جنوبی کو بھی فریق بنایاگیاہے۔ 

مزیدخبریں