سائٹ میں ملازمین اور پنشنرز کو قبل تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی 

Feb 02, 2021

کراچی(وقائع نگار)وزیرصنعت وتجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت وقت سے قبل ہی  نتخواہیں اور پنشنزکی ادائیگی پرسائٹ لمیٹڈکے ملازمین  میں خوشی کی لہردوڑگئی۔سائٹ انتظامیہ خصوصاًشعبہ فنانس کی کاشوں کے نتیجے میں سندھ کے تمام صنعتی اسٹیٹس  میں تنخواہیں معمول پرا?چکی ہیں اور ادارہ تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہوچکاہے،ماہ جنوری 2021 کی تنخواہ مہینہ ختم ہونے سے قبل ہی ملازمین اورپنشنرز کے اکائونٹس میں ٹرانسفرکردی گئی جس پر ملازمین نے سکھ کاسانس لیا۔سائٹ کے تمام شعبہ جات کے ملازمیں اورافسران نے تنخواہیں اورپنشنزمعمول پرلانے کے لئے ایم ڈی سائٹ لمیٹڈپرویزاحمد بلوچ، ڈائریکٹرفنانس منیز قاضی،چیف انجینئرعبدالرشید ملانو اور دیگر شعبہ جات کی مشترکہ کاشوں کو بے حدسراہاہے۔

مزیدخبریں