لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ، پشاور زلمی کا 20 فروری 2021ء سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے دنیا کی معروف ا ایم جی موٹرز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔ ایم جی موٹرز پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل آٹو موبائل پارٹنر بن گیا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ایم جی موٹرز پاکستان کے محمد آصف نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں سپانسرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔