لاہور ( سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان سلیم ملک نے محمد حفیظ کے حق میں آواز بلند کردی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سینئرز کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے، ایک دم سے جونئیرز کو نہیں ڈالنا چاہیے۔ محمد حفیظ پاکستان کا اہم کھلاڑی ہے ان کی پرفارمنس بہت اچھی تھی، کرکٹ بورڈ والے محمد حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ سلیم ملک نے واضح کیا کہ پرائم منسٹر ہاوس جانا کوئی بری بات نہیں وہاں تو وہ بھی جاتے ہیں جن کو نہیں جانا چاہیے، میرا نہیں خیال مصباح، اظہر اور حفیظ کو پی ایم ہاوس جانا کی سزا دی گئی ہے۔ سیلم ملک کا کہنا تھا کہ اپنا کیس جیت گیا تھا لیکن پی سی بی نے میرے کیس کو نوکری کی وجہ قرار دیا، اگر رپورٹ پر پڑھا جائے تو مجھ پر کبھی بھی پابندی نہیں تھی، پچھلے 20 سال سے لوگوں کو بتا رہا ہوں کہ مجھ پر کوئی پابندی نہیں، مجھے کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔