لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال سے فائٹ کیا لیکن پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے۔یاد رہے پاکستان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کوباآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔اب دونوں ٹیمیں دوسرے میچ کے لیے راولپنڈی پہنچ چکی ہے جہاں وہ 4 فروری سے مدمقابل ہوں گی۔قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز ہارنے کے بعد جو باتیں ہوئیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ٹی 20 سیریز سے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو ڈراپ کیے جانے پر مصباح نے کہا کہ محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے اس کا ٹیم میں نہ ہونا فرق تو ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی بطور کوچ کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے
راولپنڈی ٹیسٹ ، ضروت پڑی تو ٹیم میں تبدیلی کرینگے: مصباح الحق
Feb 02, 2021