گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعمر اشرف مغل کہاکہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کیلئے اسلام آباد میں دوسری بڑی بین الاقوامی معیار کی میڈ ان گوجرانوالہ صنعتی نمائش2021 کا انعقاد اپریل 2021 میں پاک چائینہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آبادمیں منعقد کی جا رہی ہے میڈان گوجرانوالہ صنعتی نمائش کیلئے پاک چائینہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آبادکی بکنگ لیٹرجاری کروا لیا گیا ہے نمائش میں گوجرانوالہ میں بننے والی تمام مصنوعات کو ایک چھت تلے ڈسپلے کیا جائیگاگوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو چاہیئے کہ اس نمائش میں بڑھ چڑ ھ حصہ لیں کیوں کہ یہ نمائش بین الاقوامی سطح پر گوجرنوالہ کی مصنوعات کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ اس صنعتی نمائش کو پاکستان کے کیپٹل اسلام آباد میں منعقد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ تمام غیر ملکی سفرا سمیت حکومتی نمائندوں کو مدعوکر کے گوجرانوالہ کی مصنوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔