اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی مختصر دورانیے کی فلم ” لیکڈ ویڈیو “ ریلیز ہوگئی جسے سوشل میڈیا پر بڑاپسند کیا جارہا ہے ۔
View this post on Instagram
یہ فلم معاشرتی مسائل کے گردگھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکیاں ناسمجھی کی وجہ سے کس طرح اپنی عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتی ہیں جس کے بعد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فلم میں کنزیٰ ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔اداکارہ نے فلم کا ایک ویڈیو کلب اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیا ہے ۔فلم کے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی چرچے شروع ہو گئے ہیں۔