حکومت آرٹسٹ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،معاشرہ کی اصلاح میں فنکاروں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ خیال احمد کاسترو

Feb 02, 2021 | 17:51

کلچرل رپورٹر

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کی۔ مستحق فنکاروں کی بہبوداورمالی معاونت سے متعلق متعدد اموراجلاس میں زیر بحث آئے۔ صوبائی وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت آرٹسٹ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،معاشرہ کی اصلاح میں فنکاروں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام سے فن کے فروغ میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے والے وقت میں ثقافتی سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امداد کی منتقلی کے لئے نہایت محفوظ اور تیز ترین ذرائع اختیار کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں