یوٹیلٹی سٹورز پر گھی آئل،خشک دودھ مصالحوں سمیت متعدد اشیا مہنگی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء  مہنگی کردی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا  ہے۔ جبکہ ٹی وائٹنر1.2 کلو گرام کی قیمت میں275 روپے، مشروبات کی 1500 ملی لیٹر کی بوتل 15 روپے  اور ہلدی کی 100 گرام قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وائٹ زیرہ 200 گرام 34 روپے، گرم مصالحہ 100 گرام 34 روپے، بچوں کا 400 گرام دودھ 30، ایک لیٹر ٹیٹرا پیک دودھ 5 روپے، کسٹرڈ300  گرام 10 روپے اور ایک کلو اچار کی قیمت95 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ 100 گرام 10 روپے، ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 30 روپے اور شیمپو کی 175 ملی لیٹر کی بوتل 35  مہنگی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اے پی پی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر چند کمپنیوں نے مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو کہ اوپن مارکیٹ میں نئے نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  یوٹیلیٹی سٹورز پر 14 اکتوبر 2021 سے اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یوٹیلٹی سٹورز پر ان برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے کم رہیں گی، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو معیاری اشیاء مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...