نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب کی طرف سے ہریانہ کے متعلقہ حکام کے خلاف گروگرام کے عوامی پارکوں میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات کو روکنے میں ناکامی کے سلسلے میں توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر عرضداشت پر جلد سماعت کرنے پراتفاق کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب کی طرف سے دائر عرضداشت کو عدالت عظمیٰ کے کسی بینچ میں سماعت کیلئے فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔