آرمی چیف سے ترکمنانستان کے نائب وزیر خارجہ،کینڈین ہائی کمشنر کی ملاقاتیں


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ مسٹر ویپا حاجیوف نے منگل کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی رابطوں کے منصوبوں بالخصوص ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (TAPI) پائپ لائن پر بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔ دوسری جانب پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے منگل کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور کینیڈا کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ آرمی چیف نے شمالی علاقہ جات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کینیڈین ہائی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی خصوصی کوششوں کو سراہا۔ معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...