کرونا سے رحمان ملک کے پھیپھڑے متاثر‘ وینٹی لیٹر پر منتقل 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کے پھیپھڑے کرونا سے متاثر ہو گئے۔ اہل خانہ نے رحمان ملک کے کرونا میں مبتلا ہونے اور انہیں نجی ہسپتال  منتقل کرنے کی تصدیق کی۔ سابق وزیر داخلہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلخانہ نے عوام سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے سینیٹر رحمن ملک کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا سید غازی شاہ

آپ 1918ء میں متھال، مانسہرہ میں سید مبارک شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ نسبت سادات سے آپ کا گھرانہ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے ...