اراکین اسمبلی اورصحافیوں کو وزیراعظم  کی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا 


بہاولپور(بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ بہاولپور کے موقع پر اراکین اسمبلی اورصحافیوں کو ان کی تقریب میں شریک ہو نے سے روک دیا گیا وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور میں نیا پاکستان ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے تقریب میں چند مخصوص افراد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے ہیلتھ کارڈ پا نے والوں میں تینوں اضلاح بہاولپور ، بہاولنگراور رحیم یار خان کے دو ،دو افراد شامل تھے جبکہ ایک چولستانی اور ایک اقلیتی فرقہ کے شخص کو ہیلتھ کارڈ دیے گئے اس تقریب کی کوریج کے لئے اسلام آباد سے میڈیا کے نمائندگا ن اورسرکاری پریس کو بلایا گیا تھا مقامی صحافیوں کو اس تقریب کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی اسی طرح تقریب میں مخصوص اراکین اسمبلی اور وزراکو ہی شرکت کرنے دی گئی جبکہ متعدد اراکین قومی و صوبا ئی اسمبلی کو پنڈال میں داخلہ سے روک دیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ لے آئیں جو انہیں موصول ہی نہیں ہو ا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن