بھارت نے کرپٹوکرنسی، ڈیجیٹل اثاثوں سے آمدنی قانونی قرار دے دی   

Feb 02, 2022


نئی دہلی (نیوز ایجنسی )بھارت نے کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں سے آمدنی پر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ان دونوں کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ٹیکس نظام میں شامل کر لیا گیا ہے اس امر کااعلان بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن نے لوک سبھا میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کرنے کے موقعہ پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں سے ہونے والی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ نرملا سیتھا رمن نے ملک کے مرکزی بنک کے ذریعے اپنی کرپٹو کرنسی لانے کا اعلان بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے نرملا سیتھا رمن نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بھارت کا مرکزی بنک اپنی باضابطہ کرپٹو کرنسی لانچ کرے گا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ کرپٹو کرنسی بلاک چین اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے لائی جائے گی،اس سے ملک کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بنک کی جانب سے جاری کردہ ڈیجیٹل کرنسی ایک زیادہ موثر اور سستے کرنسی مینجمنٹ سسٹم کا باعث بنے گی۔

مزیدخبریں