ملک میںسوتی دھاگے اور ملبوسات کی پیداوارمیں اضافہ  


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.81 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر0.76 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، اسی طرح سوتی ملبوسات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.32 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر0.22 فیصداضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے نومبر2021 تک ملک میں 1,440,465 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں  1,428,940 ٹن تھی۔اسی طرح ملک میں 437,720000 مربع میٹر سوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.32 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 436,342000 مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن