اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک اورسرمایہ کاری بورڈکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں شعبہ تجارت میں35.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.84 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں پاکستان میں تجارت کے شعبہ میں 42.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔
پہلی ششماہی کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
Feb 02, 2022