رواں سال:ٹیکسٹائل برآمدات 21 ارب ڈالرہونگی : مشیر تجارت  

Feb 02, 2022


لاہور( خصوصی رپورٹر)  وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات رواں سال کے آخر تک  ایک سال پہلے کے مقابلے میں 40 فیصد اضافے کے ساتھ 21 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ جبکہ اگلے مالی سال میںٹیکسٹائل برآمدات  26 ارب امریکی ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق مشیر تجار ت کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے 2018ء سے امریکی ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی میں 60 فیصد کمی نے بھی مدد کی ہے۔امریکی جریدہ بلوم برگ میں مشیر تجارت کے حوالہ سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ۔ حکومت  پاکستان افریقا، جنوبی امریکا اور وسطی ایشیا جیسی نئی منڈیوں میں برآمدات کے لیے مراعات فراہم کرنے کے لیے اگلے ماہ ایک پروپوزل کا اعلان کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔اور ٹیکس میں چھوٹ، سستے قرضے اور جنوبی ایشیا میں حریفوں کے مقابلے میں بجلی کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے حکومت ٹیکسٹائل برآمدات کو دوگنا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے 2018ء سے امریکی ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی میں 60 فیصد کمی نے بھی مدد کی ہے۔

مزیدخبریں