ٹا ئون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا انتخاب ،چوہدری عدیل بھٹہ چیئرمین منتخب  


لاہور(بزنس رپورٹر) ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 ء صنعتکار رہنما و سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبرامجد علی جاوا چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔ ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے چوہدری محمد عدیل بھٹہ کو چیئرمین،میاں شہریار علی کو سینئر وائس چیئرمین اورسید عباس احسن کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا۔ ایگزیکٹو ممبرز ا ور سابقہ چیئرمینز میاں شفقت علی ، ظہیر بھٹہ،نصراللہ مغل، خلدون جاوید ملک ،شفیق اے تقی،محمد اعظم اور محمد وسیم چاولہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ 2022ء کیلئے تمام عہدیدیداروں اور ایگزیکٹو ممبرز کو منتخب کیا ۔6ایگزیکٹو ممبرز بھی 3سال کیلئے منتخب ہوئے، جن میںچوہدی انس جلیل انجم،ڈاکٹر سہیل مختار احمد،اسامہ علی عارف،میاں شہریار علی،تیمورچوہدری،محمد انس شفیق شامل ہیں۔تمام عہدیداروں و ایگزیکٹو ممبرز نے امجد علی جاوا سے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔نو منتخب چیئرمین  چوہدری محمد عدیل بھٹہ نے ایگزیکٹو ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین محمد وسیم چاولہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، سینئر سے رابطہ میں رہنے کیساتھ ساتھ ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کرینگے۔ اورصنعتکاروںکے مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حل کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن