ریموٹ کنٹرول ڈیوائس: کم مقدار مین پٹرو ل کا سیکنڈل بے نقاب   


لاہور(نیوز رپورٹر)ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے پٹرو ل صارفین کو کم مقدار مین پٹرول فراہم کرنے کا ایک سیکنڈل سامنے آیا ہے جس کے مطابق شہریوں کو لوٹنے کے لیے پٹرول پمپ مالکان نے نیا طریقہ ڈھونڈا تھا ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ شرق پور نے ایک پٹرول پمپ کو سیل کیا ہے،جہاں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے مشین کو آپریٹ کیا جارہا تھا۔پٹرول، مقدار کی فراہمی کے لیے ایک بٹن دبایا جاتا تو اسکی ریڈنگ ایک لیٹر کی ہی رہتی ۔تاہم پٹرول صرف 700 ملی لیٹر ڈلتا،جبکہ دوسرا بٹن دبانے پر 1000 ملی لیٹر پٹرول ہی نکلتا۔ملزمان چھاپے کے وقت درست ریڈنگ چلاتے اور عام طور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ چیکنگ آفیسر کے آنے پر سیل مین جیب میں رکھے ریموٹ سے تیل کی مقدار پوری کر دیتا۔ اور ان کے جانے کے بعد پھر ریموٹ سے مشین کی مقدار ایک لیٹر کی بجائے 700 ملی لیٹر کر دیتا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...