لاہور(خصوصی نامہ نگار)حکیموں کی لائسنس فیس میں سو فیصد اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور رابعہ فاروقی نے مشترکہ جمع کرائی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اطباء کی لائسنس فیس میں 100فیصد اضافہ افسوسناک ہے۔پنجاب حکومت معالجین سے بھاری لائسنس فیس وصول کرکے اپناٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتی ہے۔اتنی بھاری فیس اطباء پر بوجھ اور انکے مطب بند کرنے کی پلائننگ ہے۔لائسنس فیس میں سو فیصد اضافے سے اطباء میں بے چینی پائی جارہی ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اطباء کی لائسنس فیس میں سو فیصد اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
پنجاب اسمبلی ، حکیموں کی لائسنس فیس میں سو فیصد اضافے کیخلاف قرارداد جمع
Feb 02, 2022