میرٹ پر تفتیش ہی اصل گنہگار کو منطقی انجام تک پہنچا سکتی‘ عبدالروف بابر

Feb 02, 2022


لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) میرٹ پر مبنی شفاف تفتیش ہی اصل گنہگار کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نیضلع بھر کے تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن فنڈز کی تقریب تقسیم کے دوران کیا۔ڈی پی او نے انویسٹی گیشن کی مد میں تفتیشی افسران میں تقریبا 10 لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم کی اور کہا کہ  رقم تقسیم کرنے سے تفتیشی افسران کا مورال بلند ہوگا اور  کوئی تفتیشی افسر کسی بھی فریق مقدمہ سیکوئی پیسہ وغیرہ لیتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔بعد ازاں تقریب کے آخر میں پی آر او برانچ کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سر ٹیفیکٹ اور نقد انعام بھی دیا گیا۔#

مزیدخبریں