لیبیا کے ساحل سے872  غیر قانونی تارکین وطن کوڈوبنے سے بچایا ، آئی  ایم او

طرابلس  (اے پی پی):بین الاقومی تنطیم برائے مہاجرین (آئی ایم او) نے کہا  ہے کہ ایک ہفتے کے دوران  لیبیا کے ساحل سے872 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے۔ چینی خبر رسا ں ادارے نے  آئی ایم او کے  ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ   گزشتہ  ہفتے (23   تا29 جنوری ) لیبیا  کے کوسٹ گارڈ زنے  ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 872 غیر قانونی تارکین وطن  کی کشتیوں کو سمندر میں روکا اورانہیں  لیبیاواپس لائے۔

ای پیپر دی نیشن