واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پرحوثی باغیوں کے حملے کے دوران امریکی فورسزنے پیٹریاٹ میزائل فائر کئے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسزنے حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائرکرنے کی جوابی کارروائی میں پرزمین سے فضا میں مارکرنے والے پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے وزیردفاع کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کوحوثی باغیوں کیخلاف ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔