نیویارک(این این آئی) جے ایف کے ایئرپورٹ پر جیٹ بلو کی فلائٹس میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کی وجہ سے سینکڑوں مسافر اتوار کی رات سے پھنسے ہوئے ہیں۔نیویارک پوسٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر طیارے کی پارکنگ والے حصے (Tarmac) میں گھنٹوں پھنسے رہنے کی وجہ سے مسافروں کی حالت بگڑ گئی اور بعض مسافر پینک اٹیک کا شکار ہوئے جبکہ متعدد مسافروں نے نشستوں پر ہی پیشاب کردیا۔بعض مسافر جو اندر ویٹنگ ایریا میں رہ گئے انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے انہیں یرغمال بنایا ہوا ہے۔